کولکاتا: اسدالدین اویسی کو بڑے جھٹکے والی سیاسی تبدیلی میں مغربی بنگال کے پارٹی لیڈر انور پاشاہ نے پیر کو ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم نے بہار الیکشن میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کیا تاکہ بی جے پی کی اقتدار تک رسائی میں مدد کی جاسکے ۔
