ایم آر ایف یونین جوائنٹ سیکرٹری محمد حاجی کی سی آئی ٹی یو میں شمولیت

   

سداشیو پیٹ 13/مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سداشیو پیٹ کے ایم آر ایف ٹائر فیکٹری کے شناختی یونین میں جوائنٹ سیکرٹری محمد.حاجی نے اپنے ساتھی ایگزیکیٹیو 7 ممبران کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفی دے کر سی آئی ٹی یو یونین کے ریاستی صدر تلنگانہ چکا۔راملو کی صدارت میں سی آئی ٹی یو یونین میں شمولیت اختیار کی. اس موقع پر چکا راملو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں CITU کی جیت یقینی ہیں.اور محمد حاجی کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ اور کہا کہ ایم ار ایف ٹائر فیکٹری ملازمین کی فلا ح و بہبود اور خوشحالی و ترقی ہی CITU کا مقصد ہے۔