ایم آر پی ایس قائدین کی ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایم آر پی ایس قائدین نے آج صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ نئی دہلی میں گزشتہ دنوں ایم آر پی ایس طلبہ کے جلسہ میں ریونت ریڈی نے شرکت کرکے ایس سی زمرہ بندی کی تائید کا اعلان کیا تھا۔ ریونت ریڈی سے جلسہ عام میں شرکت پر اظہار تشکر کرکے ایم آر پی ایس قائدین نے مسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی اپیل کی۔ ریونت نے تیقن دیا کہ جب کبھی ایوان میں کارروائی چلے گی وہ اس پر مطالبات پیش کریں گے۔ ر