ایم اوما شنکر کمار کو ساوتھ سنٹرل ریلوے میں جی ایم پر ترقی

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ایم اوما شنکر کمار نے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے عہدے کو چھوڑتے ہوئے ریل وکاس نیلائم لمٹیڈ میں جنرل منیجر کے عہدہ کا سکندرآباد میں ڈیپوٹیشن پر جائزہ حاصل کرلیا ۔ ایم اوما شنکر کمار 1997 کے انڈین ریلوے سرویس آف سگنل انجینئرس کے بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کے کالج آف انجینئرنگ سے الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ سے گریجویشن کی تکمیل کی ہے ۔ انہوں نے ساوتھ سنٹرل ریلوے میں ہیڈ آف پبلک ریلیشن کی حیثیت سے 4 سال خدمات انجام دی ہیں ۔ اطلاعات و نشریات کے لیے نئی ڈیجیٹل اور سوشیل میڈیا چینل کو جاری کیا ۔ سال 2011 میں ان کی خدمات پر وزیر ریلوے نے ایک ایوارڈ سے بھی نوازا ہے ۔ انہوں نے ریلوے ٹوئیر اور فیس بک ، انسٹاگرام ، یوٹیوب اور ویب سائٹس کو متعارف کروایا ہے ۔۔