ایم اپاؤ تمل ناڈو اسمبلی کے اسپیکر منتخب

   

چنائی: دراوڈا منیتر گژاگھم(ڈی ایم کے ) کے رکن اسمبلی ایم اپاو اور کے پچانڈی کو منگل کے روز 16 ویں تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی کے بالترتیب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا گیا۔دونوں لیڈروں نے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن اور ایوان کے لیڈر دوررئی مورگن کے ساتھ جاکر سکریٹری قانون ساز اسمبلی کے کے سری نواسن کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ قابل ذکر ہے کہ آج دوپہر 12 بجے تک ان دونوں عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی اور اس وقت تک ان دونوں کے علاوہ کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے ۔ اس لئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر دونوں بلامقابلہ منتخب قرار پائے ۔