کا قیام،امتحانی مراکز پر ٹسٹ سے ایک گھنٹہ قبل تک اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت
حیدرآباد۔27جولائی(پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی پچھلے سات سالوں سے ملت کے ہونہار اور لائق طلباء کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے تحت سیول سرویسز کی مفت کوچنگ (مع قیام و طام)مہیا کرا رہی ہے۔ اس کوچنگ کی اگلی بیاچ کیلئے لائق اور مستحق طلباء کے انتخاب کیلئے پورے ملک کے طول و عرض میں ایک انٹرنس ٹسٹ بروز اتوار 28 جولائی کو رکھا گیا ہے۔ اس ٹسٹ کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے۔ www.mseducationacademy.in واضح رہیکہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں کوچنگ حاصل کرنیوالے ملت کے چار نوجوان اب تک سول سرویسز آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور آئی آر ایس میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اوراعلیٰ مناصب پر فائز ہو کر ملک و ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے گریجویٹ نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ اس انٹرنس امتحان میں شرکت کریں۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس امتحان 28جولائی بروز اتوار دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک ، ملک کی 24 ریاستوں میں قائم 90 مراکز پر منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میںیہ انٹرنس ٹسٹ دو مراکز ایم ایس جونیر کا لج ملک پیٹ اور ایم ایس جونیرکالج ماں صاحب ٹینک پر منعقد ہوگا جبکہ حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں 8 مراکز عادل آباد (کریسنٹ جونئر کالج)، بودھن (کریسنٹ ہائی اسکول)، کریمنگر (ایم ایس کرئٹیو اسکول)، محبوب نگر (ایم ایس کرئٹیو کڈس)، نرمل (نوبل ہائی اسکول)، نظام آباد(گوتمی ڈگری کالج)، سداسیوپیٹ(ایم ایس کرئٹیو کڈس) اور ورنگل (منہاج ہائی اسکول) پر ٹسٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایسے طلباء جو کسی وجہ سے اس انٹرنس ٹسٹ کے لئے رجسٹریشن نہ کروا سکے ہوں وہ 28 جولائی کو اپنے کسی شناختی کارڈ کے ساتھ قریبی امتحان گاہ پر ایک گھنٹہ قبل پہنچ کر وہیں اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر9154143322پر رابطہ قائم کریں۔