رجسٹریشن کی تاریخ میں 26 جولائی تک توسیع، انٹرنس ٹسٹ 28جولائی کو مقرر
حیدرآباد ۔ 13 جولائی 2024 ( پریس ریلیز)ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹسٹ کے پہلے اعلان کردہ تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے اب یہ ٹسٹ 28 جولائی کو ہو گا۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے اصرار کے بعد انٹرنس ٹسٹ کو21 جولائی کے بجائے 28 جولائی کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے لہٰذا خواہشمند طلبہ اس ٹسٹ کیلئے 26 جولائی تک اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ ملٹپل کوسچنس پر مبنی انٹرنس ٹسٹ، سبجکٹیوتحریری امتحان اور انٹرویوکی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔اس سلسلہ کا پہلا مرحلہ یعٰنی انٹرنس ٹسٹ 28 جولائی 2024 کو ہندوستان کی 24 ریاستوں کے 90 مراکز پر منعقد کیا جائے گا، اور اس کے نتائج کا اعلان 7 اگسٹ کو کیا جائے گا۔ انٹرنس ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے سبجکٹیو ٹیسٹ اور ساتھ ہی ساتھ انٹرویو کے لئے دو مراکز نئی دہلی اور حیدرآباد پر اہتمام کیا جائے گا۔ سبجیکٹو ٹسٹ اور انٹرویو کی تاریخیں 10 اور 11 اگسٹ(نئی دہلی) اور 17 اور 18 اگسٹ(حیدرآباد) کومقرر کی گئی ہیں۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 26 جولائی 2024 ہے۔ آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی مراکز کا انتخاب ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر وزٹ کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس نے اسکول، کالج، میڈیکل، انجینئرنگ، اور آئی آئی ٹی کے داخلے کے امتحانات میں ایک معیار قائم کرنے کے بعد سول سروسز کی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ ایم ایس نے اپنے خدمت انیشئٹیو کے تحت، 2017 میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی شروعات کی تھی تاکہ مسلمان نوجوانوں کو باوقار UPSC سول سروسز امتحان کے لیے فری کوچنگ کا انتظام کیا جا سکے۔ اب تک، ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے سات بیاچس کو تربیت دی ہے، جس میں چار طلبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیول سرویسز میں داخل ہوئے ہیں۔ ٹسٹ کیلئے تلنگانہ میں قائم 9 مراکز حیدرآباد، نظام آباد، کریم نگر، محبوب نگر، ورنگل، سداشیو پیٹھ، عادل آباد، بودھن اور نلگنڈہ ہیں۔