ایم ایس اسکول ظہیرآباد میں اخلاق شو کا انعقاد

   

ظہیرآباد 26/ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایس کریٹیو کڈس ظہیرآباد میں آج ہر سال کی طرح اس سال بھی ” اخلاق شو ” منعقد ہوا جو طلباء میں حوصلہ پیدا کرنے کیلئے ترتیب دیا جاتا ہے ۔ جس کے ذریعے طلباء ہر سال نہ صرف اخلاق پر مبنی ایک اہم موضوع کے بارے میں سیکھتے ہیں بلکہ معاشرے کو پیغام بھی پہنچاتے ہیں ۔ طلباء کی جانب سے آویزاں کئے گئے مختلف اسٹالس ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین انداز میں مظاہرہ پیش کر رہے تھے ۔طلباء اور طالبات کے سرپرستوں کے علاوہ دیگر مدارس کے طلبا ء و طالبات نے بھی پروگرام میں شرکت کر کے خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر شعبہ دینیات کیلئے مختص “دار الصفہ ” نامی بلڈنگ کا جناب بابو میاں ٹائر والے کے ہاتھوں اور شعبہ کمپیوٹر کی کلاس کا مولانامحمد عتیق احمد قاسمی کے ہاتھوں افتتاح بھی عمل میں آیا ۔ جناب ظفر احمد ڈائریکٹر ایم ایس کریٹیو کڈس ، جناب محمد ماجد ، جناب محمد فصیح الدین ، جناب محمد سہیل ،جناب محمد عبد الوحید اور محترمہ زیبا میم پرنسپل نے آنے والے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔