ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈریم بگ 2021

   

حیدر آباد،6 /اکتوبر (پریس نوٹ ) یو پی ایس سی کے سیول سروسیز امتحان کی تیاری کرانے کے لیے
IAS
اکیڈمی قائم کرنا ایک مشکل کام ہے اور اس کے لیے صبر اور حوصلے کی ضرورت پڑتی ہے لیکن یہ چیلنج قبول کرنے والے صرف ایم ایس کی ٹیم ہے جنہوں نے یہ کام کیا اور کامیابی حاصل کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاست تلنگانہ حکومت کے مشیر
IPS
اے کے خاں نے آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈریم بگ 2021کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے اکیڈمی کے شاندار نتائج پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت ہی کم عرصے میں اس اکیڈمی سے دو طلبا کا
IAS
امتحان پاس کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ سالوں کے بعدایم ایس اس مقام پر پہنچ گیا کہ یہاں رزلٹ آنا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اکیڈمی نے ابتدائی مشکل مرحلہ کو بہت جلد پار کر لیا ہے اور آگے ان کے لیے مزید اور بڑی کامیابیوں کو حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔ انہوں نے چیئرمین محمد عبداللطیف خان کے ویژن 2036کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس کام سے ایم ایس کا نام ہندوستان کی اعلی تعلیمی اداروں میں شامل ہو جائے گا اور دعا کی کہ وہ ملک اور سماج کی ترقی کے لیے بنائے گئے ایم ایس کا یہ ویژن کامیاب ہو۔انہوں نے
IAS
امتحان پاس کرنے والے دونوں طلبہ محمد فیضان احمد
( AIR 58 )
اور محمد حارث سمیر
( AIR 270 )
کو مبارکباد دیا اور انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر اب شروع ہورہا ہے۔ اس لیے اس کی تیاری کریں۔ انہوں نے جلسے میں موجود دیگر طلبا اوران کے والدین کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مثبت
mind set
رکھنا چاہیے اور اپنی سوچ اعلی رکھیں۔آپ اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور پھر اس کام میں جٹ جائیں۔ انہوں نے آئی اے ایس میں میں کامیابی کے لیے والدین کے سپورٹ اور گھر کے ماحول کو بھی لازمی قرار دیا ۔ اس امتحان میں کامیابی کی شرح کافی کم ہوتی ہے تو ایسے میں فیملی سپورٹ ہونے سے ہی بچے کامیاب ہوتے ہیں۔سابق آئی اے ایس آفیسر اور ماہر معاشیات (اکنامسٹ) امیر اللہ خان نے شہر حیدر آباد میں ایم ایس کا آئی اے ایس اکیڈمی قائم کرنے کے فیصلے کو کافی سراہا اور کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی بیوروکریسی میں ملت کی نمائندگی کو بڑھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہے۔چار برسوں کے اندر ایم ایس سے دو طلبہ کا آئی ے ایس بن جانے کو انہوں نے ایک معجزہ بتایا اور کہا کہ رزلٹ پانے میں دس سے بارہ برس لگ جاتے ہیں لیکن ان چار برس کے اندر ہی ایم ایس سے دو طلبہ اس امتحان میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نے اس موقع پر ایم ایس کے چیئرمین محمد عبداللطیف خاں کے
2036 MS VISION
کوسراہتے ہوئے صلاح دی کہ وہ اپنے اس ویژن میں یہ بھی شامل کریں کہ اگلے پندرہ برس میں ایم ایس کے ایک طالب علم کو نوبل پرائز حاصل ہو اور وہ ملت کا سر فخر سے بلند کر دے۔دونوں طلبہ کو انسانیت کی خدمت کے لئے کام کرنے کی بھی صلاح دی۔اس سے قبل چیئرمین محمد عبد اللطیف خان ایم ایس کے ویژن 2036 کے بارے میں سامعین کو روشناس کراتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اگلے پندرہ برسوں میں
IAS100
آفیسر بنانے
IITians 1000 ،
10,000 ڈاکٹرس ،
CA 1000 ،
Lawyers 1000 ،
بیرون ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے
100 ( IVY LEAGUE )
طلبہ ،
Alumni 10,00,000
، ایک یونیورسٹی بنانا ، دنیا بھر میں ایم ایس کے 2036 برانچس قائم کرنا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دس نام درج کرانا اور پوری دنیا میں ایم ایس کی
Myjo school@Home
کو پہنچانا شامل ہے ۔ اس موقع پر آئی اے ایس میں کامیاب امیدواروں کو مینجمنٹ کی طرف سے میک بک لیپ ٹاپ انعامات میں دیے گئے اور ان دونوں کے والدین کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔ ان دونوں طلبا اور ان کے والدین نے ایم ایس کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکرگزار ہیں ایم ایس میں ہمارے بچوں کو رہنمائی ملی اور آج وہ
IAS
بن گئے۔ فیضان احمد اور محمد حارث سمیر ان دونوں نے وہاں موجود طلبہ کو
IAS
امتحانات کی تیاری اور
IAS
بن جانے کی اپنے کامیاب سفر سے واقف کرایا۔ آج کے اس پرگرام میں منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد اور سنیئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے بھی خطاب کیا۔ اور اگلے بیاچ کے لئے انٹرنس امتحان کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جو31 اکتوبر2021 کو ملک بھر میں کرایا جائے گا۔ یہ پروگرام آرام گھر میں واقع میٹرو کلاسک گارڈن میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اور دئے گئے مشوروں سے استفادہ کیا اور اس پروگرام کو سراہا۔ ۔