یتیم طلباء و طالبات کے ہاتھو ں میڈیسن میں داخلہ پانے والوں کو تہنیت
٭ یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی پر شرکاء کی آنکھوں سے آنسو رواں ٭ تعلیم ہی غربت اور تعصب کے خلاف موثر ہتھیار
حیدرآباد : نونہالان ملت اسلامیہ میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ، صرف انہیں بہتر رہنمائی و حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم بچوں کی بہتر انداز میں رہنمائی کریں گے اور یہ بتائیں گے کہ دین اسلام نے تعلیم کو کس قدر اہمیت دی ہے ، تب یقین ہے کہ انشاء اللہ ملت کا ہر بچہ ہر بچی حصول علم پر خصوصی توجہ کرے گی ۔ موجودہ حالات اگرچہ فرقہ پرستوں کے باعث مسلمانوں کیلئے فکرمندی کا باعث ہیں لیکن مسلم ماں باپ کو رب ذوالجلال پر بھروسہ کرکے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے دین پر عمل کرکے بچوں کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا چاہیئے ۔ آج فرقہ پرستی کے باوجود ہم حصول علم کے ذریعہ زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کرسکتے ہیں اور نئی نسل کو ترقی کی راہ پر بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ ہم اگر بڑے یقین کے ساتھ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ ہفتہ کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ’ ہمت ڈے ‘ پروگرام کا اہتمام کیا جنہیں میڈیسن میں داخلے حاصل ہوئے ۔ ( آپ کو بتادیں کہ جاریہ سال ایم ایس سے نیٹ کوچنگ حاصل کرنے والے 160 طلبہ کو میڈیسن میں داخلے ملے ہیں جو ملت اسلامیہ کیلئے خوشخبری ہے) ۔ اس تقریب کا اصل مقص بقول صدرنشین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی جناب محمد عبداللطیف خان کے تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کررہے یتیم و یسیر لڑکے لڑکیوں کا حوصلہ بڑھانا اور ایم بی بی ایس کی فری سیٹس حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کرنا ہے ۔ ساتھ ہی ان یتیم بچوں کی ماؤں کو یہ بتانا ہے کہ آپ لوگ فکر مت کریں اللہ عزوجل آپ لوگوں کی مدد کرنے والا ہے اور ایم ایس آپ کی مدد کا ذریعہ بننے تیار ہے ۔ واضح رہے کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تحت چلائے جارہے اسکولس و دیگر ادارو ں میں 1197 یتیم لڑکے لڑکیاں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 2 پر )