حیدرآباد 14 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ایم ایس حفظ اکیڈیمی کا پانچواں جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی 15 اگسٹ 27 محرم کو شام 5.30 بجے میٹرو کنونشن آرام گھر چوراہا پر منعقد ہوگی ۔ صدارت حافظ مولانا محمد بن عبدالرحیم با نعیم کرینگے جبکہ مہمان خصوصی حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسجد ندوی قاسمی و حضرت مولانا احمد عبداللہ طیب قاسمی ہونگے ۔ یہ ایم ایس حفظ اکیڈیمی کے چھٹے اور ساتویں بیچ کے طلبا ہیں جنہوں نے اپنی تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ہے ۔ جملہ 111 حفاظ میں 38 لڑکیاں اور 73 لڑکے ہیں جنہوں نے حفظ قرآن مجید مکمل کیا جن کی دستار بندی کی جائیگی ۔
