ایم ایس پی پر خریداری میں کوئی بدعنوانی نہیں :جوشی

   

نئی دہلی: امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی نے آج کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر اناج کی خریداری میں بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ رقم براہ راست کسانوں کے اکاونٹس میں منتقل کی جائے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں جوشی نے کانگریس کے رکن دگ وجئے سنگھ کے الزامات کے جواب میں کہا کہ اب رقم براہ راست کسانوں کے کھاتوں میں منتقل ہوتی ہے اس لئے بدعنوانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اب وہ وقت نہیں رہا جب ایک روپے میں سے صرف 15 پیسے عوام تک پہنچتے تھے۔