ایم ایس پی کیلئے ورون گاندھی خانگی بل لائیں گے

   

نئی دہلی : بی جے پی کے رکن لوک سبھا ورون گاندھی نے کہا ہیکہ وہ اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی گیارنٹی کیلئے ایوان میں خانگی بل لائیں گے۔ لوک سبھا میں پیلی بھیت کی نمائندگی کرنے والے ورون گاندھی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہیکہ ایم ایس پی کیلئے قانون سازی کی جائے۔ اپنے ٹوئیٹر پر بل کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کسان اور حکومت کے درمیان زرعی بحران پر بہت بحث ہوچکی اور اب ایم ایس پی قانون وقت کی ضرورت ہے۔