14 جولائی کو مقرر ، ملک بھر میں 68 ٹسٹ مراکز کا قیام
حیدرآباد 27/جون (پریس نوٹ ) جنوبی ہند کے مایہ ناز تعلیمی ادارہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی ، 14جولائی 2019 کو مفت اقامتی IAS کوچنگ کے لئے کل ہند سطح پر ایک انٹرنس ٹسٹ منعقد کررہا ہے۔ جس میں کامیاب امیدواروں کو ایم ایس IAS اکیڈمی میں UPSC کے سیول سرویس امتحان کی مفت کوچنگ فراہم کرائی جائے گی۔ ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے آج پریس کو اسکی جانکاری دی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹسٹ 14 جولائی ملک کے 23 ریاستوں کے 68 شہروں میں کرائے جارہے ہیں۔ ٹسٹ سنٹرس کشمیر سے کیرالا اور آسام سے پنجاب تک میں بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ سات سنٹرس بنائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایس اپنے CSR Initiative(کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام )کے تحت ایم ایس اکیڈمی چلا رہا ہے تاکہ ملت کے نوجوانوں کو سیول سرویس کے امتحان کی طرف راغب کرکے اپنے ملک کی ترقی سے جوڑا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ سنٹرس تلنگانہ میںقا ئم کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے 7 شہروں میں ٹسٹ سنٹرس قائم کئے گئے ہیں جنکی تفصیلات ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوچنگ پوری طرح مفت ہے۔ اور طلباء کے رہنے، کھانے اور کوچنگ کی کوئی فیس نہیں ہے۔ ایم ایس IAS اکاڈمی میں دستیاب انفراسٹرکچر پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکاڈمی کے لائبریری میں سیول سرویس امتحان کے موضوع پر کتابوں کا ذخیرہ ہے ۔ اسکے علاوہ روزانہ اخبارات ، ہفت واری جریدہ، ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کنکشن اور پرنٹ اور زیراکس کے لئے فاسٹ پرنٹ مشین موجود ہے۔واضح رہے کہ ملت کے نوجوان کو ملک کی ترقی میں شامل کرنے کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے 2017 میں آصف نگر میں ایک IAS اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ۔ جہاں ملک بھر میں ٹسٹ منعقد کرکے 30 طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے اور انہیں UPSC کی کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ایم ایس IAS اکیڈمی ایک مفت اقامتی کوچنگ اکیڈمی ہے جہاں کوچنگ کے ساتھ ساتھ قیام و طعام بھی مفت فراہم کی جاتی ہے۔ طلباء کی ہمت افزائی اور اس امتحان میں کامیابی کے ٹپس بتانے کے لئے گاہے گاہے سے ایم ایس IAS اکیڈمی میں بیورو کریٹ اور IAS افسران کا دورہ ہو تا رہتا ہے۔ اسکے علاوہ سبجکٹ ایکسپرٹ بھی اکثر طلباء کے doubts کلیر کرتے ہیں۔ایم ایس نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) اصول کے تحت یہ IAS اکیڈمی قائم کی ہے تاکہ مسلم سماج ملک کو دینے والا بنے اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کرے۔ اس ا نٹرنس ٹسٹ کا رجسٹریشن ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر کیا جاسکتا ہے۔امتحان مراکز اور امتحان کے تعلق سے معلومات کے لئے ان موبائل نمبروں 9954350222 ۔ 9030045422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
