ایم ایس کے چار روزہ اخلاق شوکا اختتام

   

’جنتیں گھر میں رکھی ہوئی ہیں‘ منیجنگ ڈائرکٹرانور احمد کا ’والدین سے حسن سلوک‘ پر خطاب
حیدرآباد۔ 21 فبروری (پریس نوٹ) ۔ ایم ایس کے سالانہ اخلاق شو کے چوتھے دن طلبہ کی جانب سے اسٹالس لگائے گئے،حب الوطنی اور اچھے اخلاق کے موضوعات پر اسٹیج شوز پیش ہوئے اور امتیازی کارکردگی پر ایوارڈز کی تقسیم کی گئی۔ اس طرح للت کلا تھورنم پبلک گارڈنس میں منعقدہ اخلاق شو کا اختتام ہوا۔ چوتھے اور آخری دن کریٹئو اسکولس زون ون بوائزکے لئے منعقد کیا گیا تھا جن میں ٹولی چوکی، ہمایوں نگر، مرادنگر، ملے پلی، سن سٹی، ایراکنٹہ اور شاستری پورم قائم ایم ایس کریٹئو اسکولس کے طلباء شامل ہیں۔ اس موقع پر طلباء نے دلفریب انداز میں اسٹیج شوز پیش کئے جو معلوماتی ہونے کے ساتھ ہی ساتھ بچوں میں حوصلہ پیدا کرنے کے لئے ترتیب دیئے گئے تھے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے اس موقع پرطلباء کے ساتھ مدعو کے والدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں قیمتی مشوروں سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں کو اندازہ نہیں ہے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں اوریہی حال ان کے والدین کا بھی ہے انہیں اندازہ نہیں ہے کہ بیس پچیس سال بعد ان بچوں کو کس قسم کے حالات کا سامنا ہوگا۔ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اس سے نمٹنے کے لئے بچوں کے ذہن سازی کی ضرورت ہے۔ والدین حالات کو سمجھنے کے لئے مطالعہ کی عادت ڈالیں تاکہ اپنے بچوں کی صحیح رہبری کر سکیں۔’ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہے!‘۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کے علاوہ بھی دوسرے میدانوں کی طرف راغب کریں۔ ٹیچر، سائینسداں اور ریسرچربنائیں۔ اس بات کی کوشش کریں کہ ان کے اندر مثبت رویہ پیدا ہو اس سے حوصلہ پا کرانہیں ایسے شہری بننے میں مدد ملتی ہے جو بے لوث ہوں اور سماج کی ترقی میں شراکت دار بنیں۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے عمل کے ذریعہ بچوں کو حوصلہ افزائی کریں ۔ ایم ایس نے بچوں میں فجر کی نماز کی عادت ڈالنے 40 روزہ مشن فجر کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے مشن فجر میں حصہ لینے والے ایم ایس کے طلبہ کے لئے مشن فجر چمپئین ایوارڈ اور پانچ سو روپئے کے ریڈیم کوپن کا اعلان کیا یہ کوپن فیس کی ادائیگی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سال اخلاق شو کی تھیم والدین سے ’اخلاق ٹوورڈس پیرنٹس‘ پر ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے ایک پر اثر خطاب پیش کیا ۔ انہوں نے طلبہ کو کہا کہ وہ اپنی جنت اپنے گھروں میں تلاش کریں اس موقع پر انہوں نے پراثر انداز میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور کے ایک قصائی کا قصہ سنایا جو اپنی والدہ کی خدمت کے لئے جنت میں اعلیٰ مقام پانے والے تھے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ والدین کے ساتھ اخلاق سے پیش آتے ہوئے اپنی جنت پکی کرلیں۔اس موقع پر ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے ایم ایس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی جس میں ایم ایس کے طلبہ کی نصابی اورغیرنصابی کامیابیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ آخر میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اکیڈیمک اکسلنس اور اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ایوارڈس نوازا گیا۔ اس طرح ایم ایس کرئٹیو اسکولس کے چار روزہ اخلاق شو کا اختتام ہوا۔

دونوں ریاستوں کے درمیان آبی تنازعہ پر تلگو ریاستوں کی حکومتوں کا موقف اٹل ہے جس کے نتیجہ میں دونوں ٹریبونل سے رجوع ہوچکے ہیں۔ر