ایم ایس IAS اکیڈیمی کے 6 طلباء یو پی ایس سی کے پریلمنری امتحان میں کامیاب

   

حیدرآباد ۔ 13 جولائی (پریس نوٹ) مسلم نوجوانوں کو ملک کی بیورو کریسی کا حصہ بنانے کیلئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے تین سال قبل اپنے CSR Initiative کے تحت جس ایم ایس IAS اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا تھا اس کا ثمر آنا شروع ہوگیا ہے۔ گذشتہ شب یو پی ایس سی نے سیول سرویسیز امتحان 2019ء کے پریلمنری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا جس میں اکیڈیمی کے 6 طلباء کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے یو پی ایس سی کے پریلمنری امتحان کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سنٹر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے آج میڈیا کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طلباء کی اس بڑی کامیابی کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ شب یو پی ایس سی کی طرف سے جاری کئے گئے سیول سرویسیز پریلمنری امتحان میں کامیاب طلباء کی فہرست میں اکیڈیمی کے 6 طلباء کا نام بھی شامل ہے انہوں نے بتایا کہ ان کامیاب طلباء میں 2 کا تعلق منگلور سے ایک دھنباد سے، دو حیدرآباد سے اور ایک الہ آباد سے ہے۔ انہوں نے ان کامیاب طلبہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ یہ ہیں۔ محمد حسین عاصم (رول نمبر 1035337)، محمد عشرت (رول نمبر 1028678)، رومان احمد (رول نمبر 1042425)، سیف علی (رول نمبر 1023544)، محمد علیم الدین جنیدی (رول نمبر 8203530)، تفضل احمد (رول نمبر 0613765)۔ ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے بتایا کہ یہ تمام طلباء ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سے امتحان کی تیاری مکمل کی ہے۔ اکیڈیمی میں ان میں تین طلباء کا قیام، طعام اور کوچنگ کی پوری سہولیات دستیاب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈیمی میں ان طلباء کا انٹرنس ٹسٹ اور انٹرویو کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ انٹرنس ٹسٹ کل ہند سطح پر منعقد کئے گئے تھے اور ٹسٹ کے سنٹرس ملک کے 42 شہروں میں قائم کئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے نگران کار ہیں اور ان کی رہنمائی میں اکیڈیمی کے پیشرفت چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2020ء تعلیمی سیشن کیلئے ایڈمیشن کی کارروائی شروع ہوچکی ہے اور ملک بھر کے 73 شہروں میں 21 جولائی 2019ء کو کل ہند سطح پر ٹسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سینئر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مسلمانوں کا تعاون ہو اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم ایس نے 2017ء میں اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا تھا جہاں بہترین انفراسٹرکچر، کتابوں کے ذخیرہ پر لائبریری اور تجربہ کار اساتذہ اور بیورو کریسی کی نگرانی میں ایم ایس کی کوششیں رواں دواں ہے۔ واضح رہیکہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی اقامتی کوچنگ اکیڈیمی ہے جہاں کوچنگ کے ساتھ ساتھ قیام و طعام بالکل مفت ہے۔ یہاں طلباء کو سیول سرویسیز کوچنگ کے علاوہ طلباء کو 21 ویں صدی کی لرنگ اسکلیس سے بھی واقف کرایا جاتا ہے جن میں میموریل ٹریننگ، اسپیڈ ریڈنگ اور مائینڈ میپنگ بھی شامل ہے۔ اب تک اس اکیڈیمی سے تین بیاچ فیضیاب ہوچکے ہیں۔ ایم ایس کے کوچنگ سے فیض پانے والے طلباء کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے اور ان میں سے کئی ایک مختلف ریاستوں کے گروپس امتحان میں کامیابی پاچکے ہیں جبکہ تلنگانہ ریاست کے ایک امیدوار (وجاہت) کے امیدوار نے تلنگانہ فاریسٹ رینج امتحان میں کامیابی حاصل کرکے فاریسٹ رینج آفیسر کے طور پر انتخاب ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تین طلباء (عباس، یعقوب، پاشاہ اور امجد پاشاہ) کا بطور پنچایت سکریٹری تقرر ہوچکا ہے جبکہ بہار کے ایک طالب علم (اقبال انور) کا گروپ I میں تقرر ہوا ہے اور بہار میں اسکی بطور ریونیو آفیسر بحالی ہوئی ہے۔ واضح رہیکہ مسلم نوجوانوں کو ملک کی بیورو کریسی کا حصہ بنانے کیلئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے CSR Initiative کے تحت اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا ہے جہاں طلباء کو مفت قیام و طعام کے ساتھ سیول سرویسس کی کوچنگ فراہم کرائی جاتی ہے۔ سینئر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے بتایا کہ امسال ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی IAS اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ 21 جولائی کو ملک بھر کے 72 شہروں میں منعقد ہورہا ہے۔ ملک کے 23 ریاستوں میں یہ ٹسٹ منعقد کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹسٹ میں شریک ہونے والے طلباء کو ایم ایس کے ویب سائیٹ www.mseducationacademy.in پر ایک آن لائن فارم پُر کرکے اپنے ٹسٹ سنٹر کا انتخاب کرنا ہوگا۔ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کو حیدرآباد ؍ دہلی میں انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا اور پھر میرٹ کی بنیاد پر انہیں ایم ایسIAS اکیڈیمی میں داخلہ دیا جائے گا۔ آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے۔