ایم ایف ای آر ڈی کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے سنہری موقع

   

قومی سطح پرملّت ٹیلنٹ سرچ امتحان 2026کے ذریعہ دس کروڑ روپئے کے اسکالرشپس
حیدرآباد۔ 29 اکٹوبر (پریس نوٹ ) ۔ ملّت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (MFERD) نے دسویں جماعت کے طلباء کے لیے ایک غیر معمولی تعلیمی موقع فراہم کرتے ہوئے چوتھے ”ملّت ٹیلنٹ سرچ امتحان 2026” (Millat Talent Search Exam 2026) کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ایم ایف ای آر ڈی کے ایک اہم شریک ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انور احمد نے بتایا کہ اس اسکالرشپ امتحان کا مقصد ملت کے نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی پیدا کرنا اور انہیں بہترین تعلیمی اداروں میں داخلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔” ملّت ٹیلنٹ سرچ امتحان 2026کے ذریعے منتخب ہونے والے طلباء کو ،پلس ٹو/انٹرمیڈیٹ کورس کے ساتھ NEET، IIT-JEE (مینس/ایڈوانسڈ)، CA فاؤنڈیشن، CLAT، اور NDA کی کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ ملّت ٹیلنٹ سرچ امتحان 2026 کے لئے رجسٹریشن کا آغا ز 25 اکتوبر 2025 سے ہو چکا ہے، جبکہ آخری تاریخ 25 نومبر 2025 ہے۔ امتحان 30 نومبر 2025 بروز اتوار، صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک منعقد ہوگا۔ امتحان آف لائن موڈ میں ملک کی 23 ریاستوں کے 200 سے زائد مراکز پر لیا جائے گا۔ امتحانی فیس صرف 100 روپے ہے۔ رجسٹریشن کے لیے طلباء mtse.gleamappstore.com وزٹ کر سکتے ہیں۔ یہ امتحان ایک قومی سطح کا مقابلہ ہے جو طلبہ و طالبات کو ماہر اساتذہ کی رہنمائی، جدید کوچنگ، اور رہائشی یا ڈے اسکالر دونوں آپشنز کے ساتھ کامیابی کی نئی راہیں فراہم کریگا۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبرس 8106586622/9573519922 یا 77330 08622 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا [email protected] پر ای میل کریں۔