ایم ایل ایز کو اختلاف میں بھی احترام ملحوظ رکھنا چاہئے: سپریم کورٹ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بہار قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما سنیل کمار سنگھ کی درخواست پر حتمی سماعت طے کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ایز کو اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے بھی احترام سے برتاؤ کرنا چاہیے۔ اپنی درخواست میں سنگھ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ان کے خلاف ریمارکس پر قانون ساز کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس سوریا کانت اور این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے گزشتہ سال 13 فروری کو ایوان میں گرما گرم تبادلے کے دوران سنگھ کے تبصروں پر ابتدائی طور پر اختلاف کرنے کے بعد کیس کی تفصیلی سماعت کے لیے 9 جنوری کو مقرر کیا ہے۔ سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی، جو آر جے ڈی لیڈر کے لیے پیش ہو رہے ہیں، نے کہا کہ ایوان میں اظہار رائے کی وسیع آزادی ہے، جس پر بنچ نے ریمارکس دیے کہ ایم ایل ایز کو اختلاف کرتے ہوئے بھی احترام سے برتاؤ کرنا چاہیے۔

آرجی کار میڈیکل کالج واقعہ: متاثرہ کے والدین مزید جانچ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
کولکتہ : آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال میں متاثر ہ خاتون ڈاکٹر کے والدین سی بی آئی کی جانچ سے متاثر ہوکر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔والدین نے بتایا کہ وہ نئی تحقیقات کیلئے نہیں بلکہ مزید جانچ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تاہم ابھی تک درخواست جمع نہیں کرائی گئی۔ متاثرہ کے والدین کا دعویٰ ہے کہ اس واقعہ میں متعدد افراد ملوث تھے ۔ انہیں ڈھونڈا جارہا ہے ۔ متاثرہ کے والدین نے ہفتہ کو نچلی عدالت میں 57 صفحات پر مشتمل بیان جمع کرایا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار سیوک پولس اس واقعے میں اکیلے ملوث نہیں تھا۔ اس کے پیچھے کوئی مزید افراد ہیں ۔ اس مرتبہ بھی متاثرہ کے والدین اسی مطالبے کے ساتھ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیا فیصلہ کیا ہے ۔ متاثرہ کے والد نے بتایاکہ میں سپریم کورٹ جائوں گا۔ درخواست ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی۔ ہم نے نئی تحقیقات کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ ’’میں نے مزید تفتیش کے لیے کہا ہے ‘‘ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مزید تفتیش کا مطالبہ کیو ں کررہے ہیں ۔