پداپلی ۔پداپلی میں جلسہ میلاد النبی کی تقریبات کا انعقاد بڑی دھوم دھام سے کیا گیا۔جس میں شہر کے مختلف محلوں اور گلیوں سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد میں جمع ہو کر جامع مسجد پداپلی سے جھنڈا چوک، کمان چوک ، امرنگر، پرگتی نگر سے یہ ریلی گذرتے ہوئے بس اسٹانڈ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔جس میں معزز ایم ایل اے داسری منوہر ریڈی نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں تمام مسلمانان پداپلی کو جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پر خلوص مبارکباد پیش کی۔