ایم ایل اے کا ہنگامہ ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں آج کانگریس کے ایک ایم ایل اے کی مبینہ توہین کے تعلق سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی دوبار ملتوی ہونے سے وقفہ سوالات میں خلل پڑا۔پہلی بار ایوان کی کارروائی پانچ منٹ اور دوسری بار وقفہ سوال کے اختتام تک ملتوی کردی گئی۔وقفہ سوال کے دوران ایم ایل اے نینا ورما سردار سروور سے متعلق سوال پوچھ رہی تھیں۔ اسی دوران کانگریس کے ایک ایم ایل اے اونچی آواز میں بولتے ہوئے اسپیکر کے پوڈیم کے سامنے پہنچ گئے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی چوٹیں بھی دکھائیں۔اس پر اسپیکر ڈاکٹر گریش گوتم نے کہا کہ ایم ایل اے کی عزت اور وقار کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ایم ایل اے نے جو بھی کہا ہے ، اس کی تحقیقات کا حکم دیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔