میں شادی کیخلاف ہوں ، لڑکے کی عمر زیادہ ہے: لڑکی کا والد
بریلی: 11 جولائی(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع بریلی میں میں پریاگ راج کے دلت نوجوان سے چار جولائی کو شادی کرنے والی بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی جان کا خطرہ ہونے کا ویڈیو وائرل کر کے اپنی اور اپنے شوہر کی سیکورٹی کی اپیل کی ہے ۔ضلع بریلی کی بتھری چین پور سیٹ سے رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتول کی بیٹی ساکشی نے پریاگ راج کے رہنے والے ایس سی سماج کے لڑکے اجتیش کمار کے ساتھ شادی کی تھی۔لیکن اب یہ شادی جوڑے کے لئے وبال جان بن چکی ہے ۔اپنے اہل خانہ سے تنگ آکر ساکشی نے اپنے والد، بھائی اور ان کے دوستوں سے اپنی شوہر کے جان کو خطرہ بتاتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔ ساتھ ہی اس نے سوشل میڈیا پر دو ویڈیو وائرل کر کے اپنی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو کے مطابق‘‘ساکشی اور اس کے شوہر نے کسی نامعلوم جگہ پر کار میں بیٹھ کر ویڈیو بنایا ہے اپنی ویڈیو میں ساکشی کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ اس نے اجتیش کمار سے اپنی پسند سے شادی کی ہے لیکن اس کے شوہر کو اس کے والد،بھائی اور ان کے دوستوں سے جان کا خطرہ ہے ۔لڑکی نے وائرل ویڈیو میں بریلی کے ایس پی سے بھی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے ۔