کولکاتا: مغربی بنگال میں سی آئی ڈی نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کا نام بی جے پی رکن اسمبلی دبیندر ناتھ رائے کی موت کے سلسلہ میں سامنے آیا ہے۔ دبیندر کی نعش سے برآمد مبینہ خودکشی نوٹ میں نیلوئے سنگھ کا نام موجود ہے۔ ہمت آباد کے رکن اسمبلی دبیندر ضلع نارتھ دیناجپور میں ایک شاپ کے باہر ورانڈا کی چھت سے لٹکے پائے گئے تھے۔ بی جے پی کا الزام ہیکہ یہ قتل ہے۔
