ایم ایل اے کے فون پر وزیراعظم کو دھمکی، مقدمہ درج

   

بستی : اترپردیش کے ضلع بستی کے کپتان گنج اسمبلی حلقے سے بی جے پی ایم ایل اے و سینئر لیڈر سی اے چندر پرکاش شکلا کے موبائل پر بین الاقوامی فون نمبر سے وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دینے ،مذہبی و سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ اُس شخص نے مخصوص مذہب کے بارے میں بولتے ہوئے مخالف ہند ریمارکس بھی کئے۔