ایم ایل سی الیکشن میں دھاندلیوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے نمائندگی

   

حیدرآباد/21 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میںحالیہ ایم ایل سی انتخابات میں بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی گئی ۔ سابق رکن اسمبلی جی پرکاش نے نئی دہلی میں کمیشن کے دفتر پہنچ کر ایم ایل سی الیکشن میں دھاندلیوں کی تفصیلات حوالے کی۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عادل آباد ضلع میں ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کی قیادت میں دھاندلیوں کا افتتاح کیا گیا۔ ایم ایل سی الیکشن میں زیڈ پی ٹی سی رکن راجیشور ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن ان کی جعلی دستخط کرکے پرچہ سے دستبرداری اختیار کرلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکٹورل آفیسر اور کلکٹرس سے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پرکاش راؤ نے الیکشن کمیشن کو ثبوت کے طور پر بعض دستاویزات حوالے کرکے مداخلت کی اپیل کی۔ ر