ایم ایل سی الیکشن میں رائے دہی کا حق فراہم کرنے مرکز سے نمائندگی

   

تلنگانہ کے ٹیچرس کی مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال سے ملاقات
حیدرآباد ۔12۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے پرائمری اور اپر پرائمری ٹیچرس کے نمائندوں نے مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال سے ملاقات کی اور قانون ساز کونسل کی ٹیچرس نشست کے انتخابات میں رائے دہی کا حق دینے کا مطالبہ کیا۔ کونسل کی ٹیچرس زمرہ کے الیکشن میں پرائمری اور اپر پرائمری ٹیچرس کو رائی دہی کا حق حاصل نہیں ہے اور الیکشن کمیشن سے بھی اس سلسلہ میں نمائندگی کی جاچکی ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں بی سی طبقات کی نمائندگی کرنے والے قائدین کے علاوہ بھونگیر اور نلگنڈہ کے ٹیچرس کے نمائندوں نے مرکزی وزیر کو کونسل کے مجوزہ الیکشن سے واقف کرایا ۔ مرکزی وزیر نے تیقن دیا کہ کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلہ کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیچرس کو رائے دہی کا حق دینے کے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں حکومت کو اس مسئلہ پر غور کرنے کی ہدایت دی تھی۔ رائے دہی کا حق فراہم کرنے دستوری ترمیم ضروری ہے اور مرکزی حکومت اس سلسلہ میں فیصلہ کرسکتی ہے ۔ دیگر ریاستوں کے پرائمری اور اپر پرائمری ٹیچرس بھی کونسل کے انتخابات میں رائے دہی کا حق دینے کی مانگ کررہے ہیں۔1