حیدرآباد۔/15ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے دعویٰ کیا کہ مجالس مقامی ایم ایل سی انتخابات میں 2 نشستوں پر کانگریس نے سخت مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھمم سے ناگیشور راؤ اور میدک سے نرملا جگا ریڈی نے مقابلہ کرتے ہوئے کانگریس کے مقررہ ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی سازش کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے کانگریس کے ووٹرس کو کئی طرح کے لالچ دیئے گئے۔ سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کیا گیا باوجود اس کے کانگریس کے رائے دہندوں کو انحراف کیلئے مجبور نہیں کرسکے۔ کانگریس کے مقررہ ووٹس برقرار رہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی نمائندے ریاست میں پارٹی کے استحکام اور اقتدار میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کانگریس کے بہتر مظاہرہ کا واضح ثبوت ایم ایل سی انتخابات میں مل چکا ہے۔ عام انتخابات میں کانگریس کے امیدوار شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔ر