حیدرآباد۔ ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ پولنگ میں کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ نہیں ملے ہیں ایسے میں دوسرے ترجیحی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ حیدرآباد اور نلگنڈہ میں کامیابی کیلئے 1,79,175 ووٹوں کا جادوئی ہندسہ ہے جس تک کسی کی رسائی نہیں ہوئی ہے ۔ پہلے ترجیحی ووٹ میں ٹی آر ایس کو سبقت ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ ہفتے کو گنتی کی تکمیل کے بعد نتائج کا اعلان ہوسکتا ہے ۔