حیدرآباد۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے آج ایم ایل سی گریجویٹ انتخابات کے پیش نظر لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا جائزہ لینے زونل آفیسروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ کمشنر پولیس نے اس اجلاس کے دوران نگران کار کیمروں کو کارکرد بنانے پر زور دیا ۔ روڈی عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت دی اور کہا کہ مجرمین کے خلاف پی ڈی ایکٹ لاگو کیا جانا چاہئے ۔ مقدمات میں ملزمین کو سزائیں دلانے پر بھی توجہ دینے کا انہوں نے مشورہ دیا ۔اڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر ڈی ایس چوہان ‘ جوائنٹ کمشنر اسپیشل برانچ ترون جوشی اور دوسرے سینئر پولیس عہدیداروں نے اس ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیا ۔