ضلع سنگاریڈی میں 68 پولنگ مراکز، جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کاخطاب
سنگاریڈی ۔ 25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی ضلع میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے مائیکرو مبصرین اور انتخابی عملے تربیتی پروگرام کے مکمل اور تمام تیاریوں کا جائزہ کلکٹر نے لیا گریجویٹ ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات کا تیسرا مرحلہ تربیتی پروگرام مکمل ہو چکا ہے اس ماہ کی 27 تاریخ کو ایم ایل سی انتخابات ہوں گے، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی میں اس ماہ کی 27 تاریخ کو ہونے والے ایم ایل سی گریجویٹ اور ٹیچرس کے انتخابات کے لیے پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ مائیکرو مبصرین اور انتخابی عملہ تربیت مکمل ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف طریقے سے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے انہوں نے وضاحت کی کہ قانون ساز کونسل کے گریجویٹ حلقہ کے لیے ضلع میں 25652 ووٹر ہیں، جب کہ اساتذہ کے حلقہ کے لیے 2690 ووٹر ہیں کلکٹر نے کہا کہ اس ضلع میں 68 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں گریجویٹ حلقہ کے لیے 40 پولنگ اسٹیشن اور ٹیچر کے لیے 28 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ رائے دہندوں کی تعداد کے حساب سے 4 ریونیو ڈیویڑنس، 28 ریونیو منڈلس اور میونسپل ٹاؤنس میں پولنگ اسٹیشنس قائم کیے جائیں گے ۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے پولنگ اسٹیشن کا انتظام کیا گیا ہے جو تقریباً ایک ہی احاطے میں واقع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر چار افیسر ، ایک پی او، ایک اے پی او اور دو او پی اوز پر مشتمل ایک ٹیم پولنگ کا عمل کرے گی۔ 68 پولنگ سٹیشنوں کے لیے کافی پولنگ عملے کی تعیناتی کے علاوہ 20 فیصد اضافی عملے کو بھی ریزرو میں رکھا گیا ہے اور انہیں پولنگ کے عمل کے انتظام کے حوالے سے ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے دو مرحلوں میں تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ عملہ 26 تاریخ کی شام تک بیلٹ بکس اور ووٹنگ کے دیگر سامان کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں پہنچ جائے گے اور پولنگ کے لیے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں ظہیرآباد، سنگاریڈی، اندول، نارائن کھیڑ ڈویڑن ڈسٹریبیوشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں کلکٹر نے کہا کہ دیگر تمام انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پولنگ عملہ وہاں سے بیلٹ بکس اور مواد لیکر پولنگ اسٹیشنوں پر وقت پر پہنچ سکے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد بیلٹ بکس کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کریم نگر کے مرکز میں لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں کلکٹر نے کہا کہ پولنگ 27 تاریخ کو صبح 8.00 بجے سے شام 4.00 بجے تک جاری رہے گا اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) مادھوری، ٹرینی کلکٹر منوج، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو، کلکٹریٹ کہ عہدے دار اور دیگر موجود تھے۔