ونپرتی میں کلکٹر کی زیر نگرانی انتخابی مواد کی تقسیم ، 7 پولنگ مراکز کا قیام
ونپرتی /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی ضلع کلکٹر آشیش سنگوان نے کہا کہ کل ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ رائے دہی پیر کو صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوگی ۔ اتوار کی صبح ونپرتی کلکٹر نے کلکٹریٹ دفتر کے احاطے میں قائم انتخابی مواد کی تقسیم کی کڑی نگرانی کی۔ صبح پریزائیڈنگ افسران کو پولنگ میٹرئیل تقسیم کرتے ہوئیپریساائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریساائیڈنگ افسران کو ماسٹر ٹرینر کے ذریعے فائنل ٹریننگ دی گئی۔ اس کے بعد پولنگ میٹریل، پوسٹل بیلٹ اور دیگر مواد متعلقہ پولنگ ا سٹیشنوں میں پہنچا دیا گیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں اساتذہ رائے دہندوں کیلئے انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے 7 پولنگ مراکز اور 5 روٹس بنائے گئے ہیں۔ 7 پولنگ مراکز کے لیے مطلوبہ پولنگ عملہ، ویب کاسٹر، مائیکرو آبزرور، سیکٹرل افسران، نوڈل افسران اور پولیس اہلکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے اور انہیں ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میٹریل لینے کے بعد وہ راستوں سے مختص پولنگ مراکز پر پہنچ جائیں گے اور شام کو تمام انتظامات مکمل کر لیں گے۔انتخابات کل صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے بعد پولنگ ووٹنگ باکس کو خصوصی محافظ کے ذریعے حیدرآباد کاونٹنگ مرکز کو پہنچایا جائے گا۔ اساتذہ ووٹروں سے کہا جاتا ہے کہ وہ بلا خوف و خطر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ ہر ووٹر کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔ اس موقع ایڈیشنل کلکٹر ریونیو وینوگوپال، آر ڈی او پدماوتی، ضلعی افسران، سیکٹرل افسران، مائیکرو آبزرور، پی اوز، اے پی او اور دیگر نے شرکت کی۔