یلاریڈی /10 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نظام آباد ، میدک ، کریم نگر ، گریجویٹ ووٹرس سے حق رائے دہی کیلئے اندراج کروانے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یلاریڈی تحصیلدار مہیندر کمار نے مزید بتایا کہ ایم ایل سی الیکشن میں حق رائے دہی کیلئے گریجویٹ ووٹرس آن لائن بھی اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جس کیلئے ڈگری میمو، وٹر کارڈ پاسپورٹ سائز فوٹو ، آدھار کارڈ ، فون نمبر ، میل آئی ڈی کا ہونا لازمی ہے۔ 2021 نومبر سے قبل ڈگری کامیاب کرنا ضروری ہے اور ڈگری میمو ، آدھار کارڈ زیراکس پر گزیٹیڈ آفیسرس سے دستخط کروانا لازمی ہے ۔ ان تمام اسنادات کے ساتھ آن لائن یا پھر آن لائن کے ذریعہ گریجویٹ ووٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ 2021 سے قبل ڈگری کامیاب کرنے والے تمام مرد و خواتین ایم ایل سی الیکشن کیلئے حق رائے کی خاطر اپنا نام اندراج کرواسکتے ہیں۔