ایم ایل سی انتخابات کیلئے 15مارچ سے نامزدگی

   

وارانسی، 13مارچ (یو این آئی) اترپردیش قانون ساز کونسل کے وارانسی لوکل اتھارٹی حلقہ کے لئے نظرثانی شدہ انتخابی پروگرام کے مطابق نامزدگی کا عمل 15مارچ سے دوبار ہ شروع ہوگا۔ نامزدگی 19مارچ سے داخل کی جاسکتی ہے۔اسسٹنٹ الیکٹورل افسر ران وجے سنگھ نے بتایا کہ دو سالہ انتخابات کے لئے پروگرام کے مطابق اس سیٹ کے لئے پولنگ 9اپریل (سنیچر) کو ہوگی۔ پہلے بھر ے گئے اور نئی نامزدگیوں کی جانچ 21مارچ کو اور نام واپسی کی آخری تاریخ 23مارچ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 12اپریل کو ہوگی۔وارانسی مقامی لوکل اتھارٹی حلقہ کے تحت وارانسی میں 13، چندولی میں 14اور بھدوہی میں 14سمیت کل ملاکر 41مقامی ادارے ہیں۔