ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر وائی ایس شرمیلا کا دورہ کھمم ملتوی

   

حیدرآباد۔ سابق چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر وائی ایس شرمیلا کا 21 فبروری کو دورہ کھمم ملتوی کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ کے انتخابات کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ وائی ایس شرمیلا نے 21 فبروری کو کھمم کا دورہ کرتے ہوئے ریاست کی سیاست میں قدم رکھنے کا اشارہ دیاتھا ۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ وہ 21 فبروری کو صبح 8 بجے حیدرآباد میں لوٹس پانڈ سے اپنے دورہ کا آعاز کرینگی تاہم چونکہ ایم ایل سی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا اس لئے یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ۔ شرمیلا کے کھمم دورہ کو 14 مارچ کو ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کے بعد قطعیت دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ شرمیلا کے دورہ کھمم پر تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ مبذول ہوگئی تھی ۔ یہ ضلع شرمیلا کیلئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 2014 انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس کا ایک رکن پارلیمنٹ اور دو ارکان اسمبلی نے یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔