ایم ایل سی انتخابی مہم میں ریاستی وزیر ٹی سرینوس یادو کی شرکت

   


ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل
حیدرآباد۔ وزیر افزائش مویشیاں مسٹر ٹی۔ سرینواس یادو نے کہا کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہر سال میں دو کروڑ نوکریاں فراہم کریگی لیکن اپنے وعدے کو نبھانے میں نا کامیاب رہی۔ حیدرآباد۔ رنگاریڈی۔ محبوب نگر سے ایم ایل سی امیدوار شریمتی وانی دیوی نے وزراء سرینواس یادو اور گنگولہ کملاکر کے ہمراہ انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ قبل ازیں، صنعت نگر ڈیویژن کے شیامالہ کنٹا پارک میں گریجویٹ افراد سے اپنا ووٹ ڈالنے اپیل کی۔ بعد ازاں بی کے گوڈا میں سینئر سٹیزن کے دفتر میں معمر شہریوں کے ساتھ ناشتہ کیا ۔ بیگم پیٹ میں ائیرلائن کالونی میں مقیم افراد کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی۔ امیر پیٹ میں گریجویٹ اجلاس میں شرکت کی اور انتخابی مہم چلائی۔ اس موقع پر سرینواس یادو نے کہا کہ 6 سال سے ایم ایل سی رہنے والے بی جے پی امیدوار رامچندر راؤ نے گریجویٹ افراد کی بھلائی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی حکومت نے ایسے سرکاری ملازمین کو ترقی دی ہے جن پر عملدرآمد کئی سالوں سے نہیں ہوا۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد مختلف محکموں میں ایک لاکھ 32 ہزار 899 ملازمتیں پُر کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے مزید 50,000 تقررات کا حکم دیا ہے۔ ملازمت کی تقرری، بے روزگاروں کے مسائل کا حل اور ترقیوں کی ذمہ داری ریاست کے دائرہ کار میں ہوتی ہے، ملازمین اور گریجویٹس افراد سے خواہش ظاہر کی کہ وہ تعلیمی شعبے میں مہارت رکھنے والی خاتون وانی دیوی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں گریجویٹس افراد نے ٹی آر ایس کے حق میں جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جمہوریت میں ووٹ ڈالنے کا حق اہمیت رکھتا ہے ۔ وزیر موصوف نے گریجویٹس سے خواہش کی کہ وہ 14 مارچ کو ایم ایل سی انتخابات میں اپنا قیمتی ووٹ ضرور ڈالیں ۔ وانی دیوی نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ انہوں نے بڑے اعتماد کے ساتھ انہیں ایم ایل سی انتخاب لڑنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تعلیم کے میدان میں 35 سال کا وسیع تجربہ ہے اور وہ بھاری اکثریت سے جیتنا چاہتی ہیں۔ وزیر گنگولا کملاکر نے کہا کہ ریاست میں مزید ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں کو جاری رکھنے ٹی آر ایس امیدوار وانی دیوی کو منتخب کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بے عیب سابق وزیر اعظم جناب پی وی نرسمہا راؤ کی بیٹی وانی دیوی کو جیت دلانا در اصل نرسمہا راؤ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر سکندرآباد پارلیمانی حلقہ ٹی آر ایس انچارج ٹی سائی کرن یادو، وینکٹیشور ریڈی ، کارپوریٹرز محترمہ کولن لکشمی مہیشوری، نمن شیشوکماری، شاباد سرینواس، سینئر سیٹیزن سہادیو گوڈ، دوبے، پارتا سارتھی، آر سی کمار اور ایئر لائن کالونی کے ناگیش موجود تھے ۔