ایم ایل سی بھوپال ریڈی کو محمد فرید الدین کی مبارکبادی

   

ظہیرآباد۔ رکن ریاستی قانون ساز کونسل محمد فرید الدین نے آج حیدرآباد میں تلنگانہ قانون ساز کونسل کے عبوری صدر نشین ایم ایل سی بھوپال ریڈی سے ملاقات کرکے انہیں عبوری صدرنشین مقرر کئے جانے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ موجودہ صدرنشین ایم ایل سی سکھیندر ریڈی کی میعادمکمل ہونے کے سبب ایم ایل سی بھویال ریڈی کو قانون ساز کونسل کا عبوری صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ وہ نئے صدرنشین کے انتخاب تک عبوری صدرنشین کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے سینئر لیڈر سندیپ بھی ایم ایل سی محمد فرید الدین کے ہمراہ موجود تھے۔