ایم ایل سی سبھاش ریڈی کا آٹو ڈرائیورس کی حمایت میں احتجاج

   

میدک ۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل سی میدک جناب ایس سبھاش ریڈی بی آر ایس نے آٹو کے ذریعہ سفر کرتے ہوئے قانون ساز کونسل میں آٹو رکشہ چلانے والوں کی حمایت میں سیاہ شرٹ پہن کر احاطہ میں احتجاج کرتے ہوئے آٹو ڈرائیورس کی خودکشیوں کو روکنے کے لئے بجٹ میں 10 ہزار روپے ماہانہ امداد جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ ان کے ہمراہ بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔ ایم ایل سی سبھاش ریڈی نے کچھ دیر کے لئے دھرنا دینے کے بعد ایم ایل سی ہاوز میں داخل ہو رہے تھے کہ مارشل نے انہیں سیاہ شرٹ زیب تن کرتے ہوئے اندر جانے سے روک لگایا۔ انہوں نے پولیس اور مارشل کو اندر ڈھکیل کر قانون ساز کونسل میں داخل ہوگئے۔ احتجاج کے موقع پر سبھی نے پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے جس پر تحریر تھا کہ آٹور ڈرائیورس کی خودکشیوں کی ذمہ دار کانگریس حکومت ہے۔