ایم ایل سی عامر علی خان کا اپنی ماہانہ تنخواہ ملت کیلئے وقف کرنا قابل ستائش

   

ظہیرآباد۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ سینئر کانگریس قائد جناب محمد اطہر غوری نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے قوم و ملت کے ہمددرقائد جناب عامر علی خان صاحب رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ و نیوز ایڈیٹر سیاست کی جانب سے ایم ایل سی کی حیثیت سے ہر ماہ ملنے والی تنخواہ کو قوم ملت کے غریب عوام کیلئے وقف کردینے کے اقدام کی بھر پور ستائش کی، ادارہ سیاست کے ذریعہ مسلمانوں کی تعلیمی معاشی پسماندگی غریب طلباء کی تعلیمی رہمنائی سے ہزاروں طلباء مستفید ہورہے ہیں۔ جناب عامر علی خان صاحب ملت کے تحفظ اور سیکولرزام کی برقراری میں ہمیشہ کلیدی رول اداکیا ہے جناب عامر علی خان صاحب مسلمانوں میں تعلیمی معاشی انقلاب پیدا کرنے والئے قائدہیں، ریاست تلنگانہ کے اقلیتوں کمزور طبقات کو ان کے حقوق دلانے مسلمانوں کی تعلیمی معاشی سماجی مسائل کی یکسوئی کیلئے جناب عامر علی خان کی ریاستی کابینہ میں شمولیت وقت کا تقاضہ ہے، انہیں اور وزارت کا قلمدان دینے کی کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے اپیل کی۔