ایم ایل سی نشست کیلئے کویتا کا پرچہ نامزدگی داخل

,

   

حیدرآباد۔/18 مارچ، ( این ایس ایس ) سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے مجالس مقامی کے تحت قانون ساز کونسل کی رکنیت کیلئے آج کلکٹریٹ پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ یہ نشست بھوپتی ریڈی ایم ایل سی کی حکمراں جماعت سے کانگریس میں شمولیت کے بعد انہیں نااہل قراردیئے جانے کے سبب مخلوعہ ہوئی تھی۔ اس نشست پر 7 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ19 مارچ اور دستبرداری کی تاریخ 23مارچ ہے۔ ٹی آر ایس کے سربراہ اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس نشست کیلئے اپنی دختر کے کویتا کا انتخاب کیا۔ قبل ازیں انہوں نے امیدوار کی نامزدگی کے بارے میں پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کے بعد قطعی فیصلہ کیا۔