ایم ایل سی کانگریس امیدوار نریندر ریڈی کو کامیاب کرنے کی اپیل

   

کورٹلہ میں کانگریس قائدین کا اجلاس، جے نرسنگ راؤ، جے کرشنا راؤ و دیگر کا خطاب
کورٹلہ۔/15 فروری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جواڈی نرسنگ راؤ انچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی صدارت میں بروز جمعہ کورٹلہ ٹاؤن کے جی ایس گارڈن میں حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے ضمن میں اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں جواڈی نرسنگ راؤ نے کہا کہ تمام طبقات کے عوام کے ساتھ کانگریس پارٹی کھڑی رہے گی۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر گریجویٹ ایم ایل سی امیدوار پی سریندر ریڈی، ریاستی قائد کانگریس جواڈی کرشنا راؤ نے شرکت کی۔ اس موقع پر جواڈی نرسنگ راؤ نے اپنی تقریر میں مجوزہ میدک، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر کے گریجویٹس ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے تائیدی امیدوار نریندر ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی خواہش کی۔ کانگریس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی حکومت ہے۔ جواڈی کرشنا راؤ نے اپنی تقریر میں کہا کہ کورٹلہ حلقہ اسمبلی میں تقریباً 9 ہزار گریجویٹس ووٹرس ہیں ہر ایک گریجویٹ کو کانگریس کے تائیدی امیدوار سریندر ریڈی کو پہلا ترجیحی ووٹ دیتے ہوئے کامیاب کرنے کیلئے کوشش کرنے کو کہا۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے ، حکومت کی جانب سے ملازمین کوایک تاریخ کو تنخواہیں دینا خوش آئند بات ہے۔ کانگریس حکومت اقتدار میں آنے کے بعد دس ماہ کے عرصہ کے دوران کریم نگر میں انجینئرنگ کالج، لاء کالج کا قیام عمل میں لایا گیا۔ نریندر ریڈی نے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے فوری بعد لائبریریوں میں ڈیجیٹل طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے مڈ ڈے میل کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین کیلئے علحدہ اور نوجوانوں کے علحدہ ہالس قائم کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس پارٹی ، جواڈی کرشنا راؤ ریاستی قائد کانگریس پارٹی، تروملا گنگادھر صدر کانگریس کورٹلہ ٹاون، کے راجم صدر منڈل کانگریس، پیرمنڈلہ ستیہ نارائنا صدر بلاک کانگریس پارٹی ، وینکٹیش گوڑ صدر بی سی سیل کانگریس، محمد نعیم نائب صدر کانگریس کورٹلہ ٹاؤن، شیلم وینگوپال سابق چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ، میناریٹی سل ڈسٹرکٹ نائب صدر وسیم، سابق کونسلر محترمہ صغریٰ بی، سی پی آئی قائد چنا وشواناتھم ، کانگریس پارٹی قائدین، مختلف گاؤں کے کانگریس پارٹی کے سابق سرپنچوں، ایم پی ٹی سی ممبرس، کوآپشن ممبرس، مارکٹ کمیٹی کے ڈائرکٹرس نے شرکت کی۔