ایم ایل سی کوشک ریڈی کو تہنیت

   

Ferty9 Clinic

حضورآباد ۔ مجاہد خان حال ہی رکن کونسل گورنرزمرہ سے نو منتخبہ رکن کونسل پڈی کوشک ریڈی کو حضورآباد کے مسلم نمائندوں نے تہنیت پیش کی اور ان سے حضورآباد کی ترقی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اس موقع پر مسلمانوں کی نمائندگی اور انکی ترقی کے لئے کام کرنے خواہشات کااظہار کیا انہوں نے تیقن دیا کہ حضورآباد علاقہ کے عوام کی ترقی کے لئے پوری مستعدی سے کام کرونگا اور اس علاقہ کے عوام کے مسائل پر ریاستی وزیر اعلی اور وزیر مال سے اس سلسلہ میں بات کرونگا۔ اس موقع پر حضورآباد جامع مسجد صدر سید عبدالکریم ۔نائب صدر محمداحمد خان،معتمد سید شہنازالدین،خازن ، محمد عظمت اللہ خان لال محمد قادر ۔سابق کو اپشن ممبر محمد عمران،ٹی آر یس صدر کے۔سرینیواس،ٹی آر یس قائید محمدامجداللہ خان،موجود تھے ۔