ایم ایل سی کویتا اور ان کے شوہر انیل کمار نے

   

شکیل عامر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
نظام آباد :13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس و صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا اور ان کے شوہر انیل کمار نے آج بودھن کے سابق رکن اسمبلی شکیل عامر کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور شکیل عامر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ کویتا اور انیل کمار نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر کویتا نے کہا کہ ماں کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہیاور اس نعمت سے محرومی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں شکیل عامر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔