نظام آباد: 14؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا 15 ؍فروری کے روزکھمم دورہ کریں گی تفصیلات کے مطابق غیر قانونی گرفتاری کے بعد ضلعی جیل میں قید بی آر ایس لیڈر لَکّینینی سریندر سے ملاقات کریں گی10:30 منٹ پرالّلندو روڈ پر واقع پانڈُورنگا پورَم میں سیوالال مندر کا دورہ کر گی11:30 منٹ پر بی آر ایس ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی سیوالال جینتی تقاریب میں شرکت، اس کے بعد کارکنوں سے ملاقات دن کے 2 بجے سپتپدی فنکشن ہال میں جاگرتی کے زیر اہتمام بی سی سماج کے رہنماؤں کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں شرکت کریں گی۔