ایم ایل سی کویتا کی رہائی پر بی آر ایس قائدین کا جشن

   

ظہیرآباد۔27 ؍ اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق ایم پی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی سپریم کورٹ سے ضمانت کی منظوری کے خصوص میں ظہیرآباد قومی شاہراہ پر بی آرایس پارٹی قائدین نے بڑے پیمانے پر جشن منایا اور آتش بازی کی ، مٹھائی تقسیم کی۔ بی آرایس قائدین نے کہا کہ بی آریس پارٹی کو عدلیہ پر بھر پور اعتماد تھا کہ کے کویتا کو انصاف ملئے گا بی آریس پارٹی سابق چیف منسٹر کے سی آر کے ٹی آر ہریش راؤ ہر مصائب کا سامنا کرنے والے قائدین ہیں بی آریس قائدین نے ایم ایل سی کے کویتا کی رہائی کی بل منظور ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اس مواقع پر سابق صدر ٹاون بی آریس محمد یعصوب نامہ کرن سابق کونسلر بلدیہ محمد علی بنڈی موہن علی علیم شیخ وحید عبداللہ ذاکر، نریش ودیگر موجود تھے۔