ایم ایل سی کویتا کی سالگرہ تقاریب کا جوش و خروش سے انعقاد

   

نظام آباد۔ 14 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا کی سالگرہ کی تقریبات کارکنوں کے جوش و خروش اور شادمانی کے درمیان شاندار طریقے سے منائی گئیں۔صبح کے وقت، انہوں نے نندی نگر میں بی آر ایس پارٹی کے سربراہ اور تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دعائیں حاصل کیں۔ وہاں سے واپس اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر کارکنوں نے ڈھول، تاشے اور گل پوشی کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے، ایم ایل سی کویتا نے ہر ایک کو نام لے کر مبارکباد دی اور ان کی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ ادا کیا، ایم ایل سی کویتا کی سالگرہ کے موقع پر جاگرتی کے سینئر رہنما پروتھانی سری دھر راؤ کی قیادت میں سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالبات میں سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ یہ سائیکلیں ایم ایل سی کویتا کے ہاتھوں تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ، ایک معذور شخص کو ٹرائی اسکوٹی بھی دی گئی۔ بی آر ایس پارٹی کے بی سی رہنما بولا شیوا شنکر کی قیادت میں بی سی کمیونٹی رہنماؤں نے ایم ایل سی کویتا سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔