نظا م آباد:/20اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے فرزندان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے اسکالر شپس فراہم کرتے ہوئے مثال قائم کی ہے اور 10 لڑکیوں کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے فاونڈیشن کے ذریعہ معاشی طور پر امداد فراہم کی۔۔تفصیلات کے بموجب رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے فرزندان آدتیہ اور آریہ دونوں بھائیوں نے ایس او ایم فاونڈیشن قائم کرتے ہوئے لڑکیوں کی اعلی تعلیم کے حصول میں ہونے والی مشکلات کو دور کرتے ہوئے اس فاونڈیشن کے ذریعے لڑکیوں کی معاشی طور پر امداد کرنا شروع کیا ہے۔ حیدرآباد کے سنٹ فرانسیس مہیلا کالج میں داخلہ ملنے والے 10 طالبات کو فیس کی ادائیگی کا مسئلہ پیدا ہورہا تھا اور ان کے فاونڈیشن سے رجوع ہونے والی 10 لڑکیاں جن میں 6 انڈر گریجویٹ باقی پوسٹ گریجویٹ لڑکیاں ہیں انہیں ایم ایل سی کے کویتا کی نگرانی میں آدتیہ اور آریہ نے اشکالرشپ فراہم کیا۔