ایم ایل سی کے کویتا کا دورہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ

   

نظام آباد :14؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن قانون ساز کونسل کے کویتا 15جولائی کو آسڑیلیا اور 16جولائی کو نیوز لینڈ کا دورہ کررہی ہے کے کویتا آسڑیلیا اور نیوز لینڈ میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز کی جانب سے منعقدہ بونال کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ 15 جولائی کو آسڑیلیا کے بریز بین بھارت جاگروتی آسڑیلیا کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت کریں گے اور 16 کے روز نیوز لینڈ کے آرکلینڈ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق بھارت جاگروتی سمیتی کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر نیوز لینڈ اور آسڑیلیا میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ آکلینڈ میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز کی جانب سے منعقدہ بھارتیہ سملین میں شرکت کریں گے ۔ تلنگانہ اسوسی ایشن آف نیوز لینڈ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں بھی شرکت کریں گی اور کے کویتا ان پروگراموں میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ کی تہذیب اور تقریب کے بارے میں عوام کو واقف کروائے گی ۔