ایم ایل سی گریجویٹ کے آزاد امیدوار کا اسکولس کے اساتذہ اور گریجویٹ کے اجلاس میں خطاب

   

نرمل /19 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک عادل آباد نظام آباد کریم نگر حلقہ کی ایم ایل سی آزاد امیدوار یادگیری شیکھر راؤ نے نرمل میں خآنگی اسکولس اور گریجویٹس کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں گریجویٹ حلقہ اسمبلی سے منتخب کیا گیا تو وہ چھ سال کی مدت کے لئے ملنے والی تنخواہ کا استعمال ان اضلاع کی ترقی اور پرائیویٹ اساتدہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے اور بے روزگار نوجوانوں کے مسائل پر آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو 3 لاکھ روپئے کا ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ تمام بے روزگار کیلئے ہر وقت دستیاب رہیں گے ۔ اس ومقع پر بی سرینواس گوڑ آر ایس ایم اے صدر کے علاوہ پی سدھاکر ریڈی محمد شبیر اور دیگر موجود تھے ۔ واضح رہے کہ خانگی اسکول کے استاذہ گھر گھر پہونچکر گریجویٹ رائے دہندوں سے یادگیری شیکھر راؤ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔