ایم ایم ٹی ایس سرویس کی میڑچل اور عمدہ نگر تک توسیع

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس کو توسیع دی گئی ہے اور اس کے تحت سکندرآباد ۔ میڑچل اور عمدہ نگر۔ فلک نما کے نئے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ ایم ایم ٹی ایس سرویسس 48 روٹ کیلو میٹر (Rkms) تک چلائی جارہی تھی جس میں توسیع کرکے 90 Rkms کردیا گیا ہے۔ سٹی ریجن کے مضافاتی علاقوں کے مسافرین کی سہولت کے لئے ریلویز نے سکندرآباد۔ میڑچل کے درمیان 20 ایم ایم ٹی ایس سرویسس متعارف کئے ہیں۔ فلک نما سے عمدہ نگر تک ٹرین سرویس کو توسیع دی گئی ہے جو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد سے سب سے قریبی ریلوے اسٹیشن ہوگا۔ ایم ایم ٹی ایس کا کم سے کم کرایا 5 روپے اور زیادہ سے زیادہ 15 روپے ہے۔