ایم ایم ٹی ایس فیس II کا وزیر اعظم عنقریب سنگ بنیاد رکھیں گے

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) گھٹکیسر تا یادادری بھونگیر ایم ایم ٹی ایس فیس II کے توسیعی منصوبہ پر عنقریب عمل آوری کا امکان ہے۔ تقریباً ایک دہے سے توسیعی منصوبہ زیر التواء ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی توقع ہے کہ 33.16 کیلو میٹر طویل ایم ایم ٹی سی فیس II مرحلہ کا عنقریب سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پراجکٹ سے حیدرآباد کو یادگیر گٹہ سے مربوط کرنے میں مدد ملے گی جس کے نتیجہ میں سڑک کے راستہ سفر کی زحمت سے یاتری بچ جائیں گے۔ توسیعی منصوبہ میں ریاستی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے۔ انڈین ریلویز نے سکندرآباد تا قاضی پیٹ ریلوے لائن کو عصری بنانے کے منصوبہ پر عمل آوری شروع کی ہے۔ پراجکٹ کے لئے ابتداء میں 330 کروڑ کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا لیکن اس پر نظرثانی کرتے ہوئے 412.26 کروڑ کو قطعیت دی گئی۔ ایم ایم ٹی ایس فیس II دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور پہلے مرحلہ میں 17.09 کیلو میٹر اور دوسرے مرحلہ میں 16.07 کیلو میٹر کا احاطہ کیا جائے گا۔ 3 برسوں میں پراجکٹ کی تکمیل کا امکان ہے اور سکندرآباد سے بھونگیر تک راست سفر کی سہولت رہے گی۔ وزارت ریلوے نے گزشتہ سال اپریل میں پراجکٹ کو منظوری دی تھی اور تلنگانہ حکومت کی جانب سے حصہ داری کے اعلان کا انتظار تھا۔1
پراجکٹ کے تحت 59 چھوٹے اور ایک بڑا بریج تعمیر کیا جائے گا۔ 1