ایم این ایس نے چار مرحلوں پر مشتمل منشور جاری کیا

   

ممبئی: مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے آج پارٹی کا منشور جاری کیا جس کا عنوان ‘ہم کرکے دکھائیں گے ‘ اور کہا کہ تمام پارٹیاں وعدہ کر رہی ہیں کہ وہ کیا کریں گی، لیکن ایم این ایس یہ بھی بتا رہی ہے کہ اپنے وعدوں کو کیسے پورا کرے گی ؟۔ پہلے مرحلے میں معیار زندگی، خوراک اور پانی، امن و امان، خواتین کی حفاظت، کھیلوں، بچوں کی دیکھ بھال، پرائمری تعلیم اور ملازمتیں ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں مواصلات، بجلی، پانی کی منصوبہ بندی، شہروں کا نیٹ ورکنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، صفائی، شامل ہیں۔ تیسرے مرحلے میں صنعتی پالیسی، تجارتی پالیسی، انتظامیہ اور صنعتی کنٹرول، زراعت، سیاحت اور پیشہ ورانہ تعلیم شامل ہونگے ۔ چوتھے مرحلے میں مراٹھی کا فخر، شناخت، مراٹھی زبان کا فروغ شامل ہیں۔